Official Web

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے نام نہاد ہانگ کانگ مسئلے کے حوالے سےنصف سال کی رپورٹ کی سختی سے مخالفت کی ہے

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے گیارہ تاریخ کو برطانیہ کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد ہانگ کانگ مسئلے کے حوالے سے نصف سال کی رپورٹ کی مخالفت کی ہے جس میں ہانگ کانگ کے بارے میں بے بنیاد تبصرہ کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی مرکزی حکومت نے بار بار کہا کہ وہ ایک ملک دو نظام کی پالیسی پر  ثابت قدمی سے عمل درآمد کرے گی ۔ چینی مرکزی حکومت نے کئی بار بیرونی ممالک کو ہانگ کانگ امور میں   مداخلت  نہ کرنے پر زور دیا ہے۔
بین الاقومی قوانین اور اصولوں کے مطابق ، بیرونی ممالک کو ہانگ کانگ کے امور کی مداخلت نہیں کرنا چاہیئے ۔ برطانیہ کی طرف سے  رپورٹ میں ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو بالکل بےبنیاد ہے ۔ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ  کے بعد ، ہانگ کانگ میں سماجی استحکام بحال ہو ا ہے اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کا تحفظ کیا گیا ہے،ہانگ کانگ کے باشندوں کو  بنیادی حقوق اور آزادی ملی ہے۔

%d bloggers like this: