Official Web

گیارہ تاریخ کو تھیان وین نمبر ۱ ڈیٹیکٹر کی مریخ پر اتر نے کی سائنسی تصاویر کی پہلی کھیپ جاری کی گئی ۔ منظر کشی "زو رونگ” مریخ روور کے ذریعہ لینڈنگ سائٹ کے نظارہ اور مریخ کی جغرافیائی حالت سمیت دیگر تصاویر پر مشتمل ہے ۔ سائنسی تصاویر کی پہلی کھیپ چین کے پہلے مریخ ایکسپلوریشن مشن کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے ۔ چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر چانگ کھہ جیان نے کہا کہ چین کھلے اشتراک اور باہمی مفادات اور تعاون کے تحت سائنسی اعداد و شمار جاری کرے گا تاکہ تمام بنی نوع انسان چین کی خالابازی کی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھاسکیں۔ چین مستقبل میں بڑے ایرو اسپیس پروجیکٹس احتیاط کے ساتھ عمل میں لائے گا، خلابازی کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے گا تاکہ چین کو ایرو اسپیس اور سائنس اور ٹکنالوجی کے لحاظ سے ایک طاقتور ملک بنانے میں خدمات سرانجام دی جاسکیں۔

گیارہ تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جنیوا میں تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس میں ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ کثیرالجہتی دنیا میں صحیح راستہ ہے ، اور تمام ممالک کو چاہئے کہ وہ اس راستے پر مضبوطی سے گامزن رہیں اور ایک نیا حفاظتی تصور اپنائیں جو مشترکہ ، جامع ، کوآپریٹو اور پائیدار ہے۔اس کے ساتھ  بین الاقوامی  تخفیف اسلحہ  اور  عدم پھیلاؤ کے عمل کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
وانگ ای نے اپنی تقریر میں چین کی جانب سے بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول ،فوجی دستوں کی تعداد میں کمی اور عدم پھیلاؤ کے عمل کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں چار تجاویز پیش کیں ، یعنی سلامتی کو فروغ دینے کے لئے امن اور تعاون کے حصول کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا جائے، مشترکہ طور پر عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھا جائے  ، بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول کے کنویشنوں کی پاسداری کی جائے ،  بات چیت کے ذریعے عدم پھیلاؤ  کے مسائل کو حل کیا جائے  اور نیو  سیکیورٹی گورننس کو  مضبوط کیا جائے۔