Official Web

جی سیون ممالک کا دیگر ممالک کو کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں فراہم کرنیکا فیصلہ

لندن: جی سیون ممالک نے دیگر ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی سیون ممالک کورونا ویکسین بنانے کا عمل تیز کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایک ارب ویکسین میں سے امریکا 50 کروڑ خوراکیں فراہم کرے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین دنیا کے غریب ترین ممالک کو دی جائیں گی۔ انہوں نے جی 7 ممالک کے رہنماؤں کا تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔