Official Web

کورونا وائرس سے مزید 47 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1303 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 499، سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 413، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 383، بلوچستان میں 26 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 682، اسلام آباد میں 82 ہزار 1 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 675 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار 973 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 841 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 457، سندھ میں 5 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 194، اسلام آباد میں 769، بلوچستان میں 292، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 560 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

%d bloggers like this: