Official Web

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاپان اور آسٹریلیا کے بیان "چین کا خطرہ” کا جواب

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نو تاریخ کومنعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان اور آسٹریلیا کی جانبسے دیا جانے والا بیان"چین کا خطرہ ”  چین کو بدنام کرنا اورچینکے اندرونی امور میں مداخلت کرنا ہے۔ چین  اس  کی سختمخالفت کرتا ہے۔

جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کےمذاکرت کے بعد جاری کردہ مشترکہ  بیان میں سمندری امور سےمتعلق چین کے موقف اور کارروائیوں کی مخالفت  اور سنکیانگاور ہانگ کانگ کے امور پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس بیانکا جواب دیتے ہوئے چینی ترجمان نے کہا کہ بیحرہ جنوبی چین کےجزیرہ اور آس پاس سمندری علاقے، جزیرہ دیاو یو اور اس کےآس پاس جزیروں کا اقتدار اعلیٰ چین کے پاس ہے ، جس میںشک کی کوئی گونجائش نہیں ہے۔ چین کے  ملک کے اقتداراعلیٰ،سکیورٹی اور ترقی کے مفادات کے تحفظ کا عزم پختہ ہے۔ہمجاپان اور آسٹریلیا پر زور دیتے ہیں کہ دوسرے ممالک کےاقتداراعلیٰ کے احترام ، دوسرے ممالک کے داخلی امور میں عدممداخلت  اور عالمی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادیاصولوں کے مطابق چین کے داخلی امور میں مداخلت  سے بازرہیں اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان نہ پہنچائیں۔