Official Web

آزاد کشمیر اسمبلی؛ انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر میں الیکشن 25 جولائی بروز اتوار کو ہوں گے۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ امیدوران 21 جون شام 4 بجے سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ 3 جولائی کو حتمی امیدوران کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 4 جولائی کو انتخابی نشان جاری کئے جائیں گے۔

انتخابات میں سول انتظامیہ کے ساتھ رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات ہوں گے۔ عام انتخابات میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔