Official Web

ملک بھرمیں ایک ہزار303 افراد کورونا وبا کا شکار، 76 افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں ایک ہزار303 افراد کورونا وبا کا شکارجب کہ 76 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1303 افراد وبا کا شکار جب کہ 76 افراد وبا سے جان کی بازی ہارگئے۔

ملک میں گزشتہ روز 41 ہزار 824 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 1 ہزار 978 افراد صحتیاب بھی ہوئے ۔
ملک میں کورونا کے باعث تشویشناک کیسز کی تعداد 2 ہزار 967 ہے جب کہ تاحال 8 لاکھ 71 ہزار 669 افراد صحتیاب ہوگئے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

%d bloggers like this: