Official Web

’نامناسب لباس پہننا پسند نہیں کرتی‘

پاکستانی اداکارہ وماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ نامناسب اور ایسے لباس نہیں پہنتی جو پاکستانی ثقافت کے برخلاف ہوں۔

اداکارہ سنیتا مارشل حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں جس میں انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائے جانے والے نئے ٹرینڈز اور نئی اداکاراؤں کی انٹری سے متعلق گفتگو کی۔

فولورز بڑھانے کی دھند میں ہماری نئی نسل حدود کو پھلانگنے سے بھی نہیں ڈرتی جو کہ غلط ہے :سنیتا مارشل

سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت کو اہم تصور کرنے جیسی باتوں نے مسائل پید اکردیے ہیں، فولورز بڑھانے کی دھند میں ہماری نئی نسل ایک متعین کردہ حدود کو پھلانگنے سے بھی نہیں ڈرتی جو کہ غلط ہے۔

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان میں رہ رہے ہیں یہ مسلم ملک ہے اور یہاں کا ایک کلچر ہے جب کہ  میں مسلمان نہیں لیکن میں نامناسب لباس پہننا پسند نہیں کرتی۔

 کچھ ایسے پراجیکٹس بھی آفر کیے گئے جس میں منی اسکرٹس پہننے کا کہا گیا لیکن  صاف انکار کردیا

 

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب میں نے چھوٹی عمر میں ماڈلنگ سے آغاز کیا تو مجھے کچھ ایسے پراجیکٹس کی بھی پیشکش کی گئی جس میں منی اسکرٹس پہننے کا کہا گیا لیکن میں نے صاف انکار کردیا، میرا ماننا ہے کہ میری کچھ حدود ہیں جنہیں میں نہیں پھلانگ سکتی۔

سنیتا کا کہنا تھا کہ اب جو نئی لڑکیاں آتی ہیں وہ خوفزدہ ہوتی ہیں کہ اگر انہوں نے ایسا لباس نہیں پہنا تو انہیں کام نہیں دیا جائے گا لیکن میں ایسی لڑکیوں کو ہمیشہ یہی کہتی ہوں آپ کو خود پر بھروسہ ہونا چاہیے، اگر آپ کو خود پر یقین ہے اور آپ کسی لباس کو پہننے کے حوالے سے اچھا محسوس نہیں کرتے تو آپ کہہ سکتی ہو۔