Official Web

پی ایس ایل 6، وارم اپ میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور: پی ایس ایل بقیہ میچز سے پہلے وارم اپ مقابلوں اور ایکشنز سے رونقیں دوبالا ہو گئیں، پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

ابوظہبی میں پی ایس ایل میچز تو 9 جون سے شروع ہوں گے لیکن پریکٹس سیشنز اور وارم اپ مقابلوں میں کھلاڑی اِن ایکشن ہو گئے۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے گئے پریکٹس میچز میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 198رنز بنائے۔

صہیب مقصود نے 88 اور شان مسعود نے 37 رنز بنائے، عمید آصف نے تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پشاور زلمی نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ شعیب ملک 59، حیدر علی 46 اور ڈیوڈ ملر 45 رنز بناکر نمایاں رہے، پی ایس ایل میچز کی تیاریوں کے لیے ٹیمیں ٹریننگ اور وارم اپ میچز میں اِن ایکشن ہیں۔

کورونا سے متاثرہ چھٹے ایڈیشن کے سیکنڈ فیز کا پہلا میچ نو جون کو رات نو بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔