Official Web

‎رشکئی میں صنعتی ورکرز کو تربیت فراہم کر رہے ہیں،عاصم سلیم باجوہ

 

 سی پیک کے دوسرے مر حلے میں صنعتوں کا فروغ شامل ہے جبکہ برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں

اسلام آباد( آن لائن) پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل ( ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ رشکئیخصوصی اقتصادی زون کا افتتاح تاریخی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیککے دوسرے مر حلے میں صنعتوں کا فروغ شامل ہے جبکہ برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں ، صنعتکی ضرورت کے مطابق ورکرز کو خصوصی تربیت فراہم کی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی میں صنعتی ورکرز کو تین ٹیکنکلادارے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

%d bloggers like this: