Official Web

عالمی ماہرین کی جانب سے غذائی تحفظ کے شعبے میں یوآن لونگ پھنگ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

ہائبرڈ چاول کے موجد اور اسے فروغ دینے والےمایہ ناز چینی سائنسدان یوآن لونگ پھنگ  بائیسمئی کو اکیانوے برس کی عمر میں چین کے جنوبیشہر چھانگ شا میں انتقال کر گئے تھے۔حالیہ دنچائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتےہوئے ، عالمی زرعی ثقافتی ورثہ فاؤنڈیشن کےچیئرمین پالویز کوہافکان نے کہا کہ یوآن لونگپھنگ نے چین اور دنیا میں غذائی تحفظ میں اہمکردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ اس وقت ہائبرڈ چاول بھارت، بنگلہ دیش ، انڈونیشیا ، ویتنام ، فلپائن ، امریکہ ،برازیل ، مڈغاسکر اور دیگر ممالک میں وسیع پیمانےپر کاشت کیا گیا ہے جس سے مقامی اناج کیپیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نےکہا کہ چاول نہ صرف چینی شہریوں کی بنیادیخوراک ہے  بلکہ متعدد ایشیائی اور افریقی ممالککے اہم ترین غذائی اجزاء میں شامل ہے۔ یوآنلونگ پھنگ کی عظمت یہی ہے کہ انہوں نے نہصرف چین  بلکہ عالمی غذائی تحفظ کے لئے اہمخدمات انجام دی ہیں۔