Official Web

خوشاب کے عوام نے بھی آٹا چینی چوروں کو مسترد کر دیا: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خوشاب کے عوام نے بھی آٹا چینی چوروں کو مسترد کر دیا۔

شہباز شریف نے پی پی 84 خوشاب میں فتح پر لیگی امیدوار معظم شیر کلو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں جو خدمت کی عوام اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوشہرہ، ڈسکہ، وزیرآباد اور اب خوشاب نے ن لیگ پر اعتماد کی مہر لگائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل خوشاب نے مسلم لیگ ن کے ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کی، یہ ووٹ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کی ترقی کا ووٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی پی 84 خوشاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک معظم شیر کلو نے 73081 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

%d bloggers like this: