Official Web

بھارت میں کووڈ-۱۹ کی وبا ایک بڑا المیہ ہے، مشہور برطانوی اسکالر مارٹن ژاک

تین مئی کو مشہور برطانوی اسکالر مارٹن ژاک نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کووڈ۱۹ کی وبا ایک بڑا المیہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت "ایک اور چین ” نہیں بن سکتا۔ انہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ سمیت دیگر ممالک کےرہنماؤں کو انسداد وبا میں بد ترین کارکردگی کی حامل قیادت قرار دیا۔

تین مئی کو مارٹن ژاک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کووڈ-۱۹ کی وبا کے لیے بھارتی رہنما ذمہ دار ہیں۔ کیونکہ انہوں نے وبا کیلئے کوئی تیاری نہِیں کی  جس  کے طویل مدتی نتائج بہت سنگین ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید ایک پوسٹ میں لکھا  کہ ایک سال قبل مغربی ممالک نے  چین پر  وبا کا الزام لگانے کی کوشش کی جو شرمناک ہے۔ کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ چین نے کامیابی کے ساتھ اس وباکا مقابلہ کیا ہے جب کہ ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں نے اس وبا سے نمٹنے میں بری  کارکردگی کا  مظاہرہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے نمایاں کامیابیوں کے ساتھ گورننس کی اس آزمائش کو عبور کیا جب کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ناکام رہے۔