Official Web

چین امریکہ متعدد شعبوں میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں امریکہ ہمیشہ "ایک چین” کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ بلنکن

مقامی وقت کے مطابق  تین مئی کو امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے برطانیہ میں فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کے متعدد شعبوں میں واضح مشترکہ مفادات ہیں  اور محاذ آرائی ، مقابلہ اور تعاون  ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ امید ہے کہ فریقین بات چیت کے ذریعے غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ "ایک چین”کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان براہ راست بات چیت ہوئی ہے ، جس میں  اختلافات، مقابلے اور تعاون سب کا احاطہ کیا گیا ہے۔یہ خصوصیات دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی خصوصیات بھی ہیں . امریکہ نے ہمیشہ چین سے  کھل کر بات چیت کی ہے  اس امید کے ساتھ کہ دونوں فریقوں کے مابین غلط فہمیاں  دور ہو جائیں ۔

بلنکن نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ اس وقت "سرد جنگ” کی کیفیت میں نہیں ہیں ،در اصل مقابلہ اور تعاون  ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ امریکہ چین کے ساتھ ہر سطح پر  اینگیج ہوکر نتائج حاصل کرنے پر توجہ دے گا۔ اس سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر بائیڈن  کی خواہش پر بلائی گئی  موسمیاتی سربراہی کانفرنس میں  شرکت کی ۔

بلنکن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ کئی سالوں سے "ایک چین” کی پالیسی کی حمایت کررہاہے۔

%d bloggers like this: