Official Web

چین امریکہ کی جگہ لے کر دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری منزل بن گیا

تیس اپریل کو اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے سال عالمی غیر ملکی براہ راستسرمایہ کاری  کی شرح  گزشتہ 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی  تاہمچین ان چند اہم معیشتوں میں سے ایک  رہا جنہوں نے ترقی کوبرقرار رکھا اور  امریکہ کی جگہ لے کر  دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری  منزل  بن گیا ۔

 اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کی اس رپورٹ  کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چونکہ کووڈ۱۹  کی وبا نے عالمی معیشتکو شدید نقصان پہنچایا ہے ،اس لئے  2020 میں عالمی سطح پر  غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری 38  فیصد کی کمی کے ساتھ  846 بلینامریکی ڈالر رہ گئی   ، جو 2005 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔

اطلاعات کے مطابق  چونکہ وبا کی وجہ سے امریکہ میں بہت سے معاشی شعبے بند ہوگئے  اسلئے  چین نے  غیر ملکی سرمایہ کاری کیسب سے بڑی منزل کے طور پر امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔