Official Web

میلبرن کرکٹ کلب نے لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کو تاحیات ممبرشپ دیدی

ملیبرن: میلبرن کرکٹ کلب نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو تاحیات ممبرشپ دیدی ہے۔

ایم سی سی لارڈز کرکٹ سٹیڈیم لندن سے شاہد آفریدی کو ممبرشپ کارڈ موصول ہو گیا۔ شاہد آفریدی نے ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس عزت افزائی پر دنیا کے سب سے معتبر کرکٹ کلب ایم سی سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2017ء میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو بھی میلبرن کرکٹ کلب نے تاحیات اعزازی ممبرشپ سے نوازا تھا۔

ان سے قبل ممبرشپ حاصل کرنے والوں میں سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس، عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس اور جاوید میانداد نمایاں ہیں۔ میلبرن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبرشپ حاصل کرنے والے پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کو 2015ء میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

%d bloggers like this: