Official Web

چین ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کووڈ-۱۹ ویکسین تیار کرے گا

ارجنٹائن میں چین کے سفارتخانے کے جاری کردہ اطلاع کے مطابق تین مئی کو ارجنٹائن میں چینی سفیر شیاؤ لی نے ارجنٹائن کی وزیر صحت،صدر کی مشیر ، چینمیں ارجنٹائن کے سفیر اور چین کی سائنوفارم کمپنی اورارجٹائن کی دوا ساز کمپنی کے انچارج کے ساتھ ورچوئلاجلاس کا انعقاد کیا اور نئی صورتحال کے تحت انسدادوبا کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
چین کی سائنو فارم نے ارجنٹائن کی متعلقہ کمپنی کے ساتھارجنٹائن میں سائنو فارم کی کووڈ۱۹ کے خلاف ویکسین کی تیاری کے بارے میں اتفاق کیا اور فوراً متعلقہ ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلات پر مذاکرات کرنے کا فیصلہبھی کیا تاکہ ویکسین کی تیاری جلد شروع  کی جاسکے۔
ارجنٹائن کی وزیر صحت نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن کامل کر ویکسین  تیار کرنا بہت اہم  ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق تین مئی کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈِوٹرٹے  نے چین کی تیار کردہ کووڈ۱۹ ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی۔