Official Web

جی سیون وزراء خارجہ کے اجلاس کا لندن میں آغاز

جی سیون وزراء خارجہ کا اجلاس تین تاریخ کو لندن میں شروع ہوا جو گززشتہ دو برسوں میں جی سیون کے نمائندوں کا پہلا بالمشافہ اجلاس ہے۔
بر طانوی وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق دو روزہ اجلاس میں کووڈ-۱۹ وبا کے بعد اقتصادی بحالی،موسمیاتی تبدیلی،ویکسین سے متعلق تعاون،خواتین کی تعلیم کی ضمانت سمیت اہم موضوعات شامل ہیں۔
تجزیہ نگاروں کے خیال میں امریکہ اور یورپ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےسابق امریکی صدر ٹرمپ کے چھوڑے گئے اختلافات  سے نمٹنے کی امید رکھتے ہیں تاکہجی سیون  کی ساکھ کو بحال کیا  جاسکے۔
ایک اطلاع کے مطابق اس دوران برطانوی وزیر خارجہڈومینک رآب   نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے بینالاقوامی امور پر چین کے ساتھ  تعمیری نوعیت کے مثبت تعاون کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے چینکے ساتھ تعاون کو بہت اہم قرار دیا۔