Official Web

اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسدادنسلی امتیاز کی جانب سے ایشیائیوں کے خلاف نسلی امتیاز کے خاتمے کی اپیل

مقامی وقت کے مطابق، تیس تاریخ کو اقوام متحدہ کیکمیٹی برائے انسداد نسلی امتیاز کی 103 ویں کانفرنس میں ایشیائیوں اور ایشیائی نژاد افراد کے خلاف نسلیامتیاز بڑھنے پر ایک  بیان جاری کیا ۔کمیٹی  نےایشیائیاور ایشیائی نژاد افراد  کی توہین کرنے ، تنقید کا نشانہ بنانےاور  ان کو قربانی کے بکرے کے طور پر پیش کرنے پردکھ کا اظہار  کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ایشیائیوں کے خلاف نسل پرستانہ تشدد اور ذاتی ہراساں کرنے  کاسلسلہ جاری ہے ۔
 کمیٹی نے رکن ممالک سےنسلی  امتیاز پر مبنی ہر قسم کےتشدد کو غیر مشروط طور پر  ختم  کرنے اور ان کی مذمتکرنے کی اپیل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ،  کمیٹی نےمتعلقہ ممالک سے   ایشیائیوں کے خلاف نسلی امتیاز کی کارروئیوں کی روک تھام  کیلئے موثر اقدامات  اٹھا نے کی اپیل کی ۔
کمیٹی نے امتیاز پر مبنی بیانات کی مذمت کرتےہوئے  خصوصی طور پر سرکاری سطح اور مشہور شخصیاتکی طرف سے ایسے بیانات دینے  کی مذمت کی۔کمیٹی نےایشیائی اور ایشیائی نژاد  افراد کے انسانی حقوق کے تحفظکے لیے ضروری قانون سازی اور اقدامات کرنے کیاپیل کی۔