Official Web

چین میں یوم مئی کی تعطیلات میں لوگوں کی معمولات ۲۰۱۹ کی سطح پر بحال ،جاپانی میڈیا

چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے بارے میں جاپانی میڈیا اینایچ کے نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ توقعکے مطابق اس مرتبہ  ہفتے سے بدھ تک جاری رہنے والی پانچ روزہمئی کی  چھٹیوں  کے دوران لاکھوں چینی مسافر سفر کررہے ہیں۔ 

یادرہے بہت سے لوگوں نے رواں سال فروری میں نئے  قمری سال کی تعطیل کے موقع پر اپنے آبائی شہروں کا سفر اختیار نہیں کیاتھا کیونکہ حکام نے  وبا  کے خدشے کی وجہ سے لوگوں  کوسفرسے گریز  کی ہدایت  کی تھی۔ 

وزارت ٹرانسپورٹ کی پیش گوئی کےمطابق اس مرتبہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 265 ملین سفر کیے جائیں گے ، جو 2019 کی وبائی بیماری سے قبل کی بحالی کی علامت ہوں گے۔

 بڑی تعداد میں سیاح بیجنگ کے مشہور سیاحتی مقام فاربڈنسٹی  کا رخ کررہے ہیں۔

  ہنگجو سے تعلق رکھنے والی ایک 24 سالہ خاتون نے بتایا کہکوورنا کی وجہ سے نئے  قمری سال کی تعطیلات کے دوران وہ اپنی  کمیونٹی تک محدود رہی تھی  ، لیکن اب  وبا کا اثر بہت کمہوگیاہے۔