Official Web

شنگھائی میں قومی کھپت مہینے اور مئی شاپنگ فیسٹیول کا آغاز

یکم مئی کی شام کو  چین کی وزارت تجارت ،چائنا میڈیاگروپ اور شنگھائی کی عوامی حکومت کے  اشتراک سے "قومیکھپت مہینےاورشنگھائی مئی  شاپنگ فیسٹیول "  کا آغاز شنگھائینمائش سینٹر میں ہوا ۔

چائنا میڈیا گروپ کے  ڈائریکٹرجنرل  شین ہائی شونگ  نے اپنے خطاب میں  زور دیا کہ چین کے "14 ویں پانچ سالہ منصوبہبندیکے پہلے موسم بہار میں ، چین کی معیشت  مستحکم رہی ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی  کھپت  پائیدار  ہے. صارفین کیمضبوط مارکیٹ متعدد سالوں سے چین  کی معاشی ترقی کی اولینقوت رہی ہے۔ ایک قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن کی حیثیتسے ، چائنا میڈیا گروپ  مختلف طریقوں سے کھپت کی  صلاحیت کو بروئے کار لانے میں مدد  فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال  چائنامیڈیا گروپ  اور چین کی وزارت تجارت نے مشترکہ طور پر قومیکھپت کو فروغ دینے کے مہینے جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ، جسنے وبائی صورتحال  میں صارفین کے اعتماد  میں موثر انداز میںاضافہ کیا ۔ انہوں نے کہا  کہ چائنا میڈیا گروپ قومی کھپت  مہینے  اور"شنگھائی مئی شاپنگ فیسٹیول”  کے فروغ میں مدد کرےگا  اور  شنگھائی کو ایک بین الاقوامی کھپت مرکز  بنانے  میں مددفراہم کرے گا۔

   2020 سے  اب تک چائنا میڈیا گروپ  کے زیر اہتمام آن لائن خریداری کی مختلف سرگرمیوں میں   تقریبا 10 ارب یوان آرایم بی کی  مجموعی فروخت  ہوچکی  ہے۔