Official Web

‎‏وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

کوئٹہ بیورو رپورٹ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ملاقات میں صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم احمد کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹریز میر سکندر عمرانی، محترمہ بشریٰ رند، چیفسیکریٹری بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام موجود

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہخیال

معدنیات، فشریز، زراعت، لائیو اسٹاک اور ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں چین کے تعاون سے مزید استفادہ کرنا چاہتےہیں۔ جام کمال خان

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ن

گوادر میں انفراسٹرکچر کی ترقی، صحت، تعلیم سمیت پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

ماضی کی حکومتوں نے سی پیک منصوبہ سے خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں کئے۔

کوسٹل ایریاز کی ترقی کےلئے ماسٹر پلان جبکہ سیاحت کے فروغ کے اقدامات کر رہے ہیں۔ ن

گوادر میں چائنیز لرننگ سینٹر اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

مقامی لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام  شروع کیا جائے۔

بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

چینی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں۔

وزیراعلی کی گوادر کو کراچی سے بذریعہ ریلوے نیٹ ورک ملانے کی تجویز

چائنیز ماہرین جیٹیز کی بحالی و ترقی میں معاونت فراہم کریں۔ وزیراعلی بلوچستان

فشریز سیکٹر میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

چین کے سفیر نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان حکومت کے ترقی کے لیے موثر اقدامات کو سراہا

گوادر پورٹ پر 150 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔ چینی سفیر

گوادر پورٹ سے شہر تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ نونگ رونگ

بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کو راغب کیا جائے گا۔ چینی سفیر

  صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1700 مستحق خاندانوں کیلئے اشیاء خورد نوش مہیا کی جائے گی۔ نونگ رونگ