Official Web

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ

ہرارے: زمبابوے کے خلاف کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ 8 کے مجموعی اسکور پر مزاربانی نے بابر اعظم کو آؤٹ کردیا۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔

بابر کے بعد رضوان کا ساتھ نبھانے فخر زمان میدان میں اترے، دونوں نے 34 رنز کی شراکت داری قائم کی، اس موقع پر فخر زمان کو مدھیویرے نے 13 رنز پر آؤٹ کردیا۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو صرف 5 رنز ہی بناسکے۔ انہیں بھی مدھیویرے نے ہی آؤٹ کیا۔
میچ کے آغاز سے قبل کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے ، اب بڑا اسکور بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستانی پلینگ الیون میں محمد رضوان ، بابر اعظم ، فخر زمان، محمد حفیظ ، حیدر علی، دانش عزیز، محمد نواز ، فہیم اشرف ، عثمان قادر ، دو فاسٹ بولرز محمد حسنین اور حارث روف شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے دانش عزیز پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کھیل رہیں ہیں۔ ۔