Official Web

سویڈش سائنسدانوں نے شمسی توانائی کو 18سال تک محفوظ رکھنے والا تھرمل فیول بنالیا

سویڈن کے سائنسدانوں نے ایسا سولر تھرمل فیول تخلیق کیاہے جو شمسی توانائی کو 18 سال تک محفوظ رکھنےکی صلاحیت رکھتاہے۔

رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی  چالمرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کو سولر تھر مل فیول کی تیاری میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگا۔

شمسی توانائی محفوظ کرنےوالےآلے کو  مالیکیولر سولر تھرمل انرجی اسٹوریج سسٹم کا نام دیاگیاہے۔

گول گھومنے والا آلہ تھرمل  فیول کو شفاف ٹیوبز میں پمپ کرتاہے اور سورج کی روشنی کو جمع کرکے محفوظ کرلیتاہے۔

حیرت انگیز طورپر توانائی فیول کےٹھنڈاہونے پر بھی اتنی ہی طاقت ور رہتی ہے، یہ مائع فیول فی کلو گرام 250 واٹ انرجی محفوظ رکھنےکی صلاحیت رکھتاہے۔