Official Web

زمبابوے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کو واپسی کی اجازت مل گئی

لاہور: کورونا سے متاثرہ کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد کا معاملہ، زمبابوے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کو واپسی کی اجازت مل گئی۔

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر 10 کھلاڑیوں کو اجازت دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

محمد حفیظ، عثمان قادر، آصف علی، محمد حسنین، دانش عزیز اور شرجیل خان نجی ایئر لائینز سے 27 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔ فخر زمان، محمد وسیم، ارشد اقبال اور حیدر علی 28 اپریل کو نجی پرواز سے لاہور پہنچیں گے۔

 

سول ایوی ایشن کے مطابق وطن واپسی پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ کورونا ٹیسٹ اور گھر میں 7 سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

%d bloggers like this: