Official Web

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کانفرنس میں شرکت

انیس تاریخ کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی معیار کے کھلے  مباحثہ میں شرکت کی ،جسکا عنوان  تھا اقوام متحدہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی تنظیموں کےمابین تعاون  ۔

وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون اقوام متحدہ کے چارٹر کا واضح مطالبہ  اور کثیرالجہتیکا اہم مظاہرہ  ہے ۔ حال ہی میں عالمی امن اور سلامتی کیلئے چیلنجز  میں اضافہ ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموںکو  مل کر دنیا کی پرامن ترقی کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔اس حوالے سے وانگ ای نے  چار تجاویز پیش کیں کہ امن کیبنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے  اصولوں کے مطابق کام کیا جائے ، امن کے تحفظ کے طریقہ ہائے کار میں اضافہ کیا جائے ،  ایکدوسرے کی کمی کو  پورا کیا جائے اور مشترکہ ترقی کی کوشش کیجائے ۔ 

وانگ ای نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کامثبت حامی اور شراکت دار  ہے ۔ چین اقوام متحدہ اور علاقائی  و ذیلی علاقائیتنظیموں کے مابین تعاون کی حمایت کرتا  ہے ۔ چین مختلفعلاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصبمعاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کرنے  کیلئے تیار ہے ۔

%d bloggers like this: