Official Web

چینی صدر شی جن پھنگ کا قومی نشاۃ ثانیہ کی خاطر چینی خصوصیات کی حامل عالمی معیار کی یونیورسٹیوں کے قیام پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی نشاۃ ثانیہ کی خاطر  چینی خصوصیات کی حامل عالمی معیار کی یونیورسٹیوں  کے قیام کی سمتسے جڑے رہنے پر زور دیا ہے۔

یہ بات انہوں نےپیر کے روز ایک سو دسویں سالگرہ سے پہلے  چھنگ ہوا یونیورسٹی  کے دورے کے موقع پر کہی۔

صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چئیرمین بھی ہیں  نے  چھنگ ہوا  یونیورسٹی کےاندرون و بیرون ملک طلبا ،تدریسیعملے،سابق طلبہ کو

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے چین کےاندر نوجوان طلبہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

شی نے کہا کہ ایک جدید سو شلسٹ چین  کی تعمیر کاسفر شروع ہوچکا ہے اور اس وقت ملک  اور پارٹی کو  اعلی تعلیم ،سائنسیعلوم اور اعلی صلاحیتوں کی اشد ضرورت ہے۔

شی نے زور دیا کہ اعلی تعلیم کو ملک کی خوشحالی، قومی  نشاۃثانیہ اور عوام کی فلاح وبہبود میں کردار اد ا کرنا چاہیے ۔انہوں نے نوجوانوں کو قومی نشاۃ  ثانیہ کے عظیم مقصد کے حصول  کیلئے  اپنے آپ کو تیار کرنے پر زور دیا۔

%d bloggers like this: