Official Web

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے بارے میں قرارداد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی طرف سے آج قومی اسمبلی میں فرانس کا سفیر نکالنے کی قرارداد لائی جارہی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان کی رائے تھی کہ اجلاس میں اپنا موقف رکھنے کے بعد بائیکاٹ کیا جائے لیکن بیشتر ارکان کی رائے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید
پی پی پی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی کو بذریعہ فون کال آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس سارے معاملے سے غیر جانبدار رہے گی۔

%d bloggers like this: