Official Web

ناسا کا چاند گاڑی بنانے کیلئے سپیس ایکس سے 2.9 ارب ڈالر کا معاہدہ

نیویارک: ناسا نے چاند گاڑی بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس سے 2.9 ارب ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔

ایلون مسک کی کمپنی برسوں سے سٹارشپ کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے، مشن کا مقصد چاند پر پہلے غیر سفید فام فرد کو بھی لے جانا ہے۔ اس نئی گاڑی کو ہیومن لینڈنگ سسٹم یعنی ایچ ایل ایس کے نام سے پکارا جائے گا، چاند گاڑی میں دو ایئر لاکس ہوں گے جس سے خلاباز باہر نکل کر چاند کی سطح پر چہل قدمی بھی کر سکیں گے۔

اسپیس ایکس کو یہ بولی حاصل کرنے میں ایمازون سمیت کئی کمپنیوں سے مقابلے کا سامنا تھا۔