Official Web

عاصم اظہر کی شفقت محمود سے ’بچوں پر ترس کھانے‘ کی درخواست

گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت سے ’بچوں پر ترس کھانے‘ کی درخواست کی ہے۔

ملک بھر میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ برس تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ تاہم چند روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکولز کھولنے کا اور اے لیول اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کیا تھا۔ شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ جو اضلاع کورونا وائرس نے متاثر نہیں ہیں وہاں یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

وزیرتعلیم کے اس اعلان کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار پھر شفقت محمود سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔‘‘
Abhi bhi waqt hai, bacho pe tars khaalain @Shafqat_Mahmood ??

— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 18, 2021

ایک اور ٹوئٹ میں گلوکار نے لکھا طالبعلم امتحانات میں شرکت کے بعد اگر کووڈ کو گھر پر لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

Who will be responsible if kids take covid back to their homes just so they could appear in exams? @Shafqat_Mahmood sir?

— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 18, 2021

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاصم اظہر نے اسکولز کھولنے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا ’’ وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کرتے ہوئے کہا ’’براہ مہربانی ’کچھ کریں‘ اور بچوں کا ساتھ دیں۔‘‘

%d bloggers like this: