Official Web

قومی اسمبلی اجلاس آج طلب، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری بارے قرارداد پیش کی جائیگی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا 22 اپریل جمعرات کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر کے آج سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا، جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا 22 اپریل 2021 جمعرات کو دن 2 بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایوان زیریں کا اہم اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت آج سہ پہر تین بجے ہوگا، جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق قومی اسمبلی ایوان کو آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک ملک بھر سے تمام تر دھرنے ختم کرے گی، مسجد رحمتہ للعالمین سے بھی دھرنے کو ختم کیا جائے گا، بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: