Official Web

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے، سکیورٹی فورسز نے عوام پر فائر کھول دیا

نگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، سکیورٹی فورسز نے عوام پر فائر کھول دیا۔

میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج ہوا۔ عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار براہ راست گولیاں چلا رہے ہیں اور کمانڈر فوجیوں کو حکم دے رہا کہ لوگوں کو جان سے مار دو۔

واضح رہے کہ فوجی بغاوت میں مرنے والوں کی اب تک تعداد 730 سے زائد ہو چکی ہے۔