Official Web

ہانگ کانگ کے حوالے سے امریکہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

امریکہ نے مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو ایک بیان جاریکیا جس میں چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میںعدالت کی جانب سے چین کے خلاف ہانگ کانگ میں انتشار پیداکرنے والوں کے لئے سماعت پر بے بنیاد تبصرہ کیا، اور چین سےان مجرموں کو رہا کرنے کاغیر مناسب مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کے اس بیان میں لی چی اینگ سمیت مجرموں کو جمہوریرہنما کہا گیا ہے۔لیکن یہ لوگ صرف جمہوریت کو نقصانپہنچانے والے ہیں۔ یاد رہے کہ اٹھارہ اگست 2019 کو عالمی میڈیاکے مطابق، ہانگ کانگ میں بنیاد پرستوں نے مکمل طور پرہتھیاروں کے ساتھ مسلح ہو کر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالی،آتش گیر مادے سے پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا، قومی پرچم اتارااور عام شہریوں پر حملے کئے۔ کیا یہ پرامن اجتماعات تھے؟ کیااسے جمہوریت کہتے ہیں؟

ہانگ کانگ کی عدالت نے ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے والوںکے مقدمات انصاف کے ساتھ سنے، جس سے ہانگ کانگ میںقانون کی حکمرانی کی روح کی عکاسی ہوتی ہے۔ لیکن امریکہ بار باردوسرے ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کرتا ہے، ہانگ کانگمیں عدالتی سماعت میں مداخلت کرتا ہے، یہاں تک کہ مجرموں کیغیر قانونی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسی دن ہانگ کانگ کے محکمہانصاف نے بیان جاری کیا کہ امریکہ کا یہ بیان عالمی قوانین سےمتصادم ہے۔