Official Web

اداکارہ میرا کا اپنی برانڈ لانچ کرنے کا اعلان

اداکارہ میرا نے کپڑوں اور لپ اسٹک برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر میرا نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنا کپڑوں اور لپ اسٹک برانڈ ’میرا جی‘لانچ کریں گی۔

 

 

میرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت ہیوسٹن میں ہیں اور پاکستان قونصلیٹ اور ریحان صدیقی کی جانب سے دی گئی دعوت پر امریکہ آئی ہیں۔

میرا نے انسٹاگرام پوسٹ میں ریحان صدیقی اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان صدیقی ایک مثبت شخصیت ہیں جو پاکستان اور پاکستانی ٹیلنٹ کو پروموٹ کررہے ہیں وہ عالمی سطح پر پاکستانی کی مثبت تصویر اجاگر کررہے ہیں۔

 

اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق وہ اور ریحان صدیقی ایک شارٹ فلم پر کام کررہے ہیں جو امریکا میں بنائی جائے گی،اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل لانچ کریں گی۔

 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم امن اور سماجی خدمت کے لیے کام کررہے ہیں۔