Official Web

پاکستان میں کورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےکورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے ’کورونا ویک‘ نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کورونا ویک کی ایفیشینسی 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے اور ویکسین کی افادیت کم ہے مگرتیسری لہر میں کارآمد ہوسکتی ہے، کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کورونا ویک ویکسین بھی چین کی تیار کردہ ویکسین ہے۔

%d bloggers like this: