Official Web

بابر اعظم کی بطور کپتان کارکردگی میں بہتری آئی ہے: مصباح الحق

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کپتانی میں بھی بہتری آئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا میں میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-1 سے شکست دیدی ہے۔ تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے چار اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں گرین شرٹس کیخلاف زبردست کارکردگی دکھائی۔ تاہم باووما الیون 28 سکور سے یہ میچ ہار سکی۔

میچ کے بعد ویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کیلئے بہت اچھا ثابت ہو گا، تاہم ہمیں مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر میں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو سکور کر سکیں، ہمارے سپنرز کو بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی، کیونکہ آئندہ دو ورلڈکپس کا انعقاد بھارت میں ہونا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ سیریز کے دوران فاسٹ باؤلرز نے اہم کردار کیا، فہیم اشرف ٹیم میں شمولیت کے حقدار ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں۔

پلیئرز کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاداب خان کی کارکردگی اچھی نہیں، فخر زمان نے اپنے آپ کو منوایا ہے، اور اپنے سٹائل میں بیٹنگ کرتے ہوئے رنز بنائے، مواقع کو دیکھتے ہوئے سرفراز احمد کو مڈل آرڈر میں کھلایا جائے گا۔

%d bloggers like this: