Official Web

پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے: لیگی رہنما رانا ثنااللہ

لاہور:  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل جہانگیر ترین کیساتھ جو ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کیلئے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ن لیگ کیخلاف کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، اپوزیشن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، پی ڈی ایم ووٹ کی عزت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ایک ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شریف فیملی کے کاروبار کو جرم بنا کر پیش کیا گیا، شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے ڈسکہ کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگا، مسلم لیگ ن الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

%d bloggers like this: