Official Web

انسداد غربت : چین کے تجربات اور خدمات "کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجرا

چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر نے چھ تاریخ کو   "انسداد غربت : چین کے تجربات اور خدمات "کے عنوان سے وائٹپیپر جاری کیا،جس میں سو برسوں میں غربت کے خاتمے کے لیے چین کے عظیم عمل کا جائزہ لیا گیا۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار بیس کے اواخر تک چین میں انسداد غربت کا ہدف حاصل کیاگیا۔

وائٹ پیپر میں  نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد غربت کی جنگ سے چین کے دیہات میں جامع اور تاریخی تبدیلی آئی ہے۔ یہ ایکعظیم انقلاب ہے۔ جس کی مدد سے جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیراور دوسرے صد  سالہ ہدف کی تکمیل کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی گئی ہے۔انسداد غربت  کے میدان میں جامع کامیابینے چینی قوم کے ہزاروں سال پرانے خواب اور خواہش کو پورا کیا ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی آبادی کے پانچویں حصے والے چین میں  مطلق غربت کا خاتمہ اور شیڈول سے دس سالپہلے اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل، نہ صرف چینی ترقی میں سنگ میل ہے ،بلکہ عالمی ترقی کی تاریخ کابھی ایک بڑا واقعہ ہے جو انسداد غربت اور انسانی ترقی کی راہ میں ایک بڑی خدمت ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی متعارف کروائے جانے کے بعد سے، غربت کی موجودہ تعریف کے مطابق 770 ملین سے زائد غریب دیہی عوام کو غربت سے نجات دلوائی گئی ہے۔ عالمی بینک کے بین الاقوامی غربت کے معیار کے مطابق ، چین کی جانب سے غربت کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی ،عالمی سطح پر اس شعبے میں حاصل کی  گئی کامیابی کا 70 فیصد سے زائد ہے۔