Official Web

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میدان کل لگے گا

سچنورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میدان کل لگے گا۔ قومی کھلاڑی آج پریکٹس کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ کل سنچورین میں ہو گا۔ میچ دوپہر ایک بجے ہی شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ انجری کا شکار شاداب خان کے متبادل کو نمائندگی مل سکتی ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجود کھلاڑی میچ اور سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم 17 رنز سے کامیاب ہوئی تھی۔