Official Web

عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ عالیہ بھٹ کے کورونا کی رپورٹ مثبت آگئی ہے تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کے جنرل سیکرٹری اشوک دوبے نے  بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں ذرائع سے خبر ملی ہے کہ فلم گنگو بائی کی مرکزی اداکارہ میں کورونا کی تصدیق کے بعد اس کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

اشوک دوبے کے مطابق انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے ایک ذمہ دار سے جب اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ عالیہ بھٹ وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد بار عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا اور قریبی افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد وہ قرنطینہ میں بھی رہی تھیں۔