Official Web

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، ہریانہ کے نائب وزیر اعلی کو شدید مزاحمت کا سامنا

نئی دہلی: بھارتی کسانوں کا تاریخی احتجاج جاری ہے، ہریانہ کے نائب وزیراعلی کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی کے حمایتی کو کسانوں نے ائیرپورٹ پر ہی گھیر لیا، دم دبا کر بھاگنا پڑا۔ کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا ہے احتجاج اگلے آٹھ مہینوں تک چلے گا۔

کسانوں نے بی جے پی اور اس حمایتیوں کو آگے لگا لیا، ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دوشینت چوٹالہ کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی کے حمایتی کو کسانوں نے ائیرپورٹ سے باہر ہی نہیں آنے دیا، اسے وہیں سے واپس جانا پڑا۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کسانوں کا دشمن جہاں جہاں جائے گا اسے بھگا دیں گے۔ مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔

کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا ہے احتجاج اگلے آٹھ مہینوں تک چلے گا۔ دس مئی کے بعد تحریک مزید تیز کر دیں گے۔ مودی سرکار نے دلی کے ارد گرد جاری دھرنوں سے ڈر کر شہر کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں۔