Official Web

جنوبی افریقہ سیریزکی تیاریاں تیز، قومی کرکٹرز پریکٹس سیشن میں ان ایکشن ہوئے

کیپ ٹاون جنوبی افریقہ سیریزکی تیاریاں تیز ہو گئیں، قومی کرکٹرز آج پھر سنچورین میں ٹریننگ کے دوران بیٹنگ اور بولنگ سیشنز میں اِن ایکشن ہوئے۔

قومی شاہین حریف پروٹیز کے دیس اونچی اڑان بھرنے لگے، آج دوسرے روز بھی پریکٹس کی۔ خوشگوار موسم میں کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشن کیے۔ تربیتی کیمپ سے پہلے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، کورونا ایس او پیز میں سخت محنت کرنے اور جیت کے لیے پرجوش کیا۔

قومی کرکٹر اچھی تیاریوں کے ساتھ میزبان پروٹیز کے خلاف جیت کے لیے پرجوش ہیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی 20 میچز کی سیریز 2 اپریل سے شروع ہو گی۔

%d bloggers like this: