Official Web

گندمی رنگ پر فخر، اسی کیساتھ جینا چاہتی ہوں: متھیرا

اسلام آباد: اداکارہ متھیرا نے کہا کہ وہ اپنی گندمی رنگت سے بہت خوش ہیں اور انہیں گوری رنگت کرنیوالے انجکشن لگوانے کے مشورے دینے والے اپنے کام سے کام رکھیں۔

اداکارہ متھیرا نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لوگوں کی ذہنت کی سمجھ نہیں آتی اگر وہ پورے کپڑے پہنے کوئی تصویر شیئر کرتی ہیں تو لوگ ان کی گندمی رنگ اور وزن پر سوال اٹھا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کئی خواتین نے رنگ گورا کرنیوالے انجکشن لگوانے کے مشورے دئیے، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ان سب کے اخراجات برداشت کرسکتی ہیں لیکن انہیں اپنی گندمی رنگ پر فخر ہے اور وہ اسی کے ساتھ جینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موٹی ہیں لیکن وہ خوش ہیں۔

%d bloggers like this: