Official Web

رمضان کی آمد سے قبل ریلیف کی اقدامات مکمل کریں ،عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم فلاحی ریاست کی جانب کامیابی سے گامزن ہی، حکومتی ٹیم پوری توجہ احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کے احساس پر لگائی، رمضان کی آمد سے قبل ریلیف کی اقدامات مکمل کریں ، رمضان پیکج مستحق افراد تک ہر صورت پہنچنا چاہئیی، ہیلتھ کارڈز کا اجرا بھی جلد یقینی بنایا جائی، ملک کیلئے کام کرنا ہی، ذاتیات سے بالاتر ہو کر سوچیں – تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان کو سٹہ مافیا کے خلاف کاروائیوں پر رپورٹ پیش کی گئی – وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آ رہا ہی، سٹہ مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں ، قانون کی حکمرانی سے کسی کو انکار کی اجازت نہیں ہوگی – وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عظیم فلاحی ریاست کی جانب کامیابی سے گامزن ہی، حکومتی ٹیم پوری توجہ احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کے احساس پر لگائے – رمضان کی آمد سے قبل ریلیف کی اقدامات مکمل کریں ، رمضان پیکج مستحق افراد تک ہر صورت پہنچنا چاہئیی، ہیلتھ کارڈز کا اجرا بھی جلد یقینی بنایا جائے – وزیراعظم کو ہاوسنگ، ڈیمز، اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کیلئے کام کرنا ہی، ذاتیات سے بالاتر ہو کر سوچیں –