Official Web

سنکیانگ میں کچھ کمپنیاں اور لوگ جرمن شہری زینگ گو ان کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے

حال ہی میں ، سنکیانگ ویغور خود اختیار  علاقے  کے کچھکاروباری اداروں اور افراد نے جرمن شہری زینگ گوان کے خلاف مقدمہ دائرہ کرنے کے لئے وکلا سےمشاورت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیاہے کہ زینگ گو ان نے  سنکیانگ سے متعلق "جبری مشقتجیسی افواہوں کو پھیلایا ہے  جس کی وجہ سے ان کیساکھ اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال ،انھوں نے سنکیانگ کی مقامی عدالت میں سول مقدمہدائر کیا ہے ، جس میں زینگ گو ان سے معافی مانگنے ، انکی ساکھ کو بحال کرنے اور نقصانات کی تلافی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، زینگ گو ان ، جو ایڈرین زینز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ،  امریکہ کیدائیں بازو  کی تنظیم کمیونزم متاثرین میموریل فاؤنڈیشن کارکن اور امریکی چین مخالف تحقیقی تنظیم کا اہم رکن بھی ہے۔ حالیہ برسوں میں ، زینگ گو ان اکثر سنکیانگ سے متعلق ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر  جعلی خبریںاور  افواہیں شائع کرتا رہا ہے ،جن کا چینمخالف  مغربی میڈیا نے وسیع پیمانے پر استعمالکیا ہے۔ ان کی افواہوں سے گھبراتے ہوئے ، کچھممالک اور کاروباری اداروں نے سنکیانگ سے روئی اور روئی کی مصنوعات کی درآمد کو کم کردیا ہے یا مکمل طورپرروک دیا ہے ، جس کی وجہ سے سنکیانگ میں روئی کےکچھ کاشتکاروں اور روئی کی پروسیسنگ کرنے والےکاروباری اداروں کو بڑے معاشی نقصانات اٹھانا پڑےہیں۔

%d bloggers like this: