Official Web

بڑی مچھلیوں کیخلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، چیئرمین نیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا – چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برا?مد کی جائے گی – تمام تحقیقات کو میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا – جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے متعلقہ ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام میگا کرپشن کیساتھ ساتھ غیر قانونی ہاوأسنگ سوسائٹیوں کے کیسز کی تازہ ترین رپورٹ پیش کریں –