عمران خان کا اعتما د کا ووٹ لینا بڑا یو ٹرن ہے، سراج الحق

تیمرگرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سینیٹ الیکشن میں پی ٹی ائی کے بکے ہوئے ارکان اسمبلی سے اعتما د کا ووٹ لینا بڑا یو ٹرن ہے پی ٹی ائی کی حکومت اسٹبلشمنٹ کی سہارے پر کھڑی ہے جب بھی اسٹبلشمنٹ نے پی ٹی ائی حکومت کی منہ سے اکسیجن ہٹا یا تو عمران خان کی حکومت ختم ہوجائیگی جما عت اسلامی نے چئیرمین سنیٹ کے الیکشن میں ابھی تک کسی کی حما یت کا اعلان نہیں کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ حاجی آباد میں ملک امتیاز خان کے بیٹوں کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدلواسع، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعز ازلملک افکاری ، سا بق ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان اور جماعت اسلامی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلا عات ریاض محمد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ سینیٹ میں ان کے 16ارکان فروخت ہوئے لیکن وزیر اعظم نے بکے ہوئے ارکان اسمبلی سے اعتما د کا ووٹ لیا انہیں معا ف کر دیا جوکہ عوام کے انکھوں یں جھول ڈالنے کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ ایوان بالا سرمایہ داروں اور جاگیر دارون کا کلب بن چکا ہے