Official Web

ٹرین حادثہ ایک خاتون جاں بحق اور 30 کے قریب مسافر زخمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیکس)کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی دس بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس کے نتیجے میں ایک مسافر خاتون جاں بحق اور 30 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں وفاقی وزیر ریلوے نے حادثہ کی رپورٹ 24گھنٹوں میں طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ حادثہ میں زمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین حادثہ روھڑی کے قریب منڈو ڈیروں اور سانگی ریلویاسٹیشن کے درمیان پیش آیا ہے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے متعلقہ ہسپتال روھڑی اور سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا – حادثے کے باوجود ٹریفک کی روانی جاری رہیی اپ اور ڈاوأن کی ٹرینون کو ڈاون ٹریک سے روانہ کیا جا رہا ہے – چیف ایگزیکٹیو پاکستان ریلوے نثار احمد میمن بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس حادثے میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی – ترجمان ریلوے نے کہا کہ متاثرہ کراچی ایکسپریس ٹرین کو صبح 11 بج کر دس منٹ لاہور کے لیے روانہ کر دیا گیا