Official Web

ہری پور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 9سالہ بچہ جاں بحق

ہری پور (وقائع نگار)جہاں بجتی ہے شہنائی وہاں غم بھی ہوتے ہیں تھانہ سرائے صالح کی حدود بگڑہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 9سالہ بچہ جاں بحق خاتون شدید زخمی ہو گئی – تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات گئے شادی کی تقریب کے دوران تھانہ سرائے صالح کی حدود رتہ بنہ بگڑہ میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 9سالہ بچہ معاذ علی ولد فیض عالم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ 53 سالہ قریشاں بی بی زوجہ میر گل گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جن کو ہری پور میں ٹراما سنٹر منتقل کیاگیا جہاں معاذ علی کے پوسٹمارٹم کے بعد ضابطہ کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے نعش کوورثاءکے حوالے کردیا جبکہ قریشاں بی بی کو طبی امداد دینے کے بعد ہاسپٹل منتقل کر دیا پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزم وحید احمد ولد مشتاق احمدسکنہ سوکا ہری پور کے خلاف زیر دفعہ 335/319 کے تحت مقدمہ درج کر کے دریافت شروع کر دی یاد رہے کہ ضلع ہری پور کے تمام – تھانوں کی حدود میں شام ہوتے کی ہوائی فائرنگ کا بے در یغ سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس اکثر قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں پولیس ہوائی فائرنگ کنٹرول کرنے میں ناکام ہے –