Official Web

صدر شی جن پھنگ کی ہدایت پر اندرونی منگولیا کے قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں کا مثبت رد عمل

پانچ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں  شریک  اندرونی منگولیا کے وفدکے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے  نیے ترقیاتیتصور ،ماحولیاتی تحفظ، چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے شعور  سمیت دیگر اہم امور پر  ہدایات دیں جس پر اندرونی  منگولیاکے نمائندوں نے پرجوش رد عمل ظاہر کیا ۔

اجلاس میں شریک این پی سی کے نمائندوں نے بتایا کہ متعلقہ امور پر صدر شی کی ہدایت کے مطابق پوری طرح عمل درآمد کیاجائےگا۔اس وقت  اندرون منگولیا میں60 فیصد علاقوں  کوماحولیاتی حفاظتی علاقے بنا دیا گیا ہے اور صحرا میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جا رہی ہے۔

صدر شی جن پھنگ  نے اپنی تقریر میں اندرونی منگولیا میں  غربت کے خاتمے ،  قومی اتحاد  اور دیگر  اہم امور پر بھیہدایات دیں۔این پی سی کی نمائندہ نازن دویا  نے کہا کہ اندرونیمنگولیا کی ترقی میں ایک نیا باب رقم کرنے کے لئے نئے ترقیاتیتصور کو  جامع طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔ صدر شی  نے اس باتپر زور دیا کہ ثقافتی شناخت سب سے  گہری شناخت ہے جو  قومیاتحاد کی بنیاد ، اور قومی ہم آہنگی کی روح ہے۔ ہم  مستقبل کےکاموں میں اس تصور پر مکمل طور پر عمل کریں گے  اور  اپنےبچوں کے دلوں میں قومی یکجہتی کا بیج بوئیں گے۔